ممتاز عالم دین اور روحانی شخصیت علامہ سید نقیب حسین میاں وفات پاگئے

ممتاز عالم دین اور روحانی شخصیت علامہ سید نقیب حسین میاں وفات پاگئے

پاراچنار(نمائندہ پاکستان )ممتاز عالم دین اور روحانی شخصیت علامہ سید نقیب حسین میاں وفات پاگئے کرم ایجنسی کے معروف روحانی شخصیت سید نقیب حسین میاں طویل عرصے سے علیل تھے اور آج بقضائے الہی وفات پاگئے ۔ سید نقیب حسین میاں کا نماز جنازہ سیدانو امام بارگاہ ملانہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراداور ان کے مریدوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے ان کے آبائی قبرستان ملانہ میں سپردخاک کیا گیا ۔ مرحوم سید نجیب حسین میاں اور سید منیب حسین میاں کے پدر بزرگوار تھے۔ پاراچنار پریس کلب کے اراکین نے سید نقیب میاں کے وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی اور مرحوم کے روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...