جدید دور کے مسائل کا حل دین اسلام کے تناظر میں دیکھنا ہو گا:مولانا محمد طیب طاہری

جدید دور کے مسائل کا حل دین اسلام کے تناظر میں دیکھنا ہو گا:مولانا محمد طیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ) جماعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری نے کہا ہے کہ جدید دور کے مسائل کے لئے حل دین اسلام کے تناظر میں دیکھنا ہو گا۔ دارالقر آن پنج پیر میں دورہ تفسیر قر آن کریم کے موقع پر سورہ نوح کی تفسیر بیان کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر مرد و زن کا بنیادی حق ہے لیکن مخلوط تعلیم کی آڑ میں بے پر دگی اور بے حیائی پھیلانا قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ نے گورنروں کو حکمنامہ جاری کیا تھا کہ خواتین کو خصوصی طور پر سورۃ نوح کی تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سورۃ نوح میں معاشرے کی پاکیزگی اور بے حیائی کی روک تھام کے لئے اللہ پاک نے زریں اُصول فرمائے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک دامن مرد اور عورت پر الزام لگانے والوں کو سزا دینا چاہئے گھر کے سر براہ پر لازم ہے کہ بچوں کے اچھے نام رکھے تعلیم حلال کسب اور گھر میں اچھا ماحول پیدا کریں انہوں نے کہا کہ پردہ عورت کی زینت ہے بے پر دگی اور بے حیائی کا ماحول بنانا خواتین کے ساتھ ظلم عظیم ہے دین اسلام میں خواتین کو اونچا مقام دیا ہے جیسا کہ امو المو مین حضرت عائشہؓ کی صفائی کے لئے وحی نازل فر مائی اور حضرت ہا جرہ کو آئیڈیل بنایا ہے کہ بادشاہ اور گدا سمیت بڑی بڑی ہستیاں صفا اور مر وہ میں دوڑتے ہوئے ام اسماعیل ؑ کی یاد تازہ کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین شرعی پر دے میں رہ کر تعلیم و ترقی حاصل کر سکتی ہے#