چارسدہ میں اے اے سی کا تحصیل بازار میں چھاپے

چارسدہ میں اے اے سی کا تحصیل بازار میں چھاپے

چارسدہ(بیور و رپورٹ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل بازار میں چھاپے ۔ہزاروں روپے کے کالے پلاسٹک شاپنگ بیگ قبضہ میں لیکر تلف کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ عنائت اللہ خان نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیل بازار چارسدہ میں کالے پلاسٹک شاپنگ بیگز فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بلیک پولی تین سے بننے والے ہزاروں روپے کے کالے پلاسٹک شاپنگ بیگز کو قبضہ میں لے لیکر پیڑول چھڑک کر تلف کر دیا گیا ۔اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ حکومت نے بازاروں میں بلیک پولتین سے بننے والے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کی ہے اور حکومت کی اسی ہدایت پر انہوں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے تحصیل بازار میں بلیک پولی تین سے بننے والے شاپنگ بیگز فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی ہے اور ان سے شاپنگ بیگز قبضہ میں لے کر تلف کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومتی احکامات کے مطابق اس قسم کے ممنوع شاپنگ بیگز کی فروخت سے پرہیز کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...