چارسدہ ،متحدہ شاپ کیپر کا تاجروں اور دکانداروں کی رہائی کا مطالبہ

چارسدہ ،متحدہ شاپ کیپر کا تاجروں اور دکانداروں کی رہائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیور ورپورٹ) متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن نے پولیس فائرنگ واقعہ میں گرفتار تاجررہنماؤں اور دوکانداروں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔وقوعہ کے روز پولیس کی طر ف سے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا وائر ل ہونے کے باوجود اعلی حکام کی چشم پوشی خیران کن ہے ۔ منتخب عوامی نمائندء تاجروں کے حقوق کے لئے کمر بستہ ہو جائے ۔ گرفتار تاجروں پر پولیس کے انسانیت سوز تشدد کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی ،جنرل سیکرٹری میاں رحم بادشاہ ،سینئر نائب صدر حاجی صدیق اللہ ، ملک ظفر خان ، حاجی کوثر ، حاجی انور خان ، حاجی رحیم خان ، حاجی گل محمد ، حاجی اسرارالدین اور دیگر نے گزشتہ دنوں پڑانگ روڑ پر پولیس اور تاجروں کے مابین افسوسناک واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ پولیس نے نہتے شہریوں اور تاجروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو شہری زحمی ہو گئے مگر پڑانگ پولیس نے یکطرفہ کاروائی کرکے 9تاجروں کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کئے جس میں بعض تاجروں کو گرفتار کرکے تھانے کے اندر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف متحدہ شا پ کیپرز فیڈریشن عدالت سے رجوع کریگی ۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر پولیس کی طرف سے ہونے والی فائرنگ وائرل ہو نے کے باوجود اعلی حکام نے پڑانگ پولیس کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جس سے تاجروں میں شدید غم و عصہ کی لہر پائی جا تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کی جو پولیس اصلاحات کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ ایسے واقعات سے پولیس پر عوام کا اعتماد مزید مجروح ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ شاپ کیپر ز فیڈریشن گرفتار تاجر رہنماؤں اور دوکانداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انصاف کے حصول تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو فوری طور پر باعزت طور پر رہا کرایا جائے اور ان کے خلاف دائر تمام مقدما ت ختم کی جائے۔