نئے ڈرگ رولز آرڈیننس کو واپس لیا جائے ،لطیف الرحمان

نئے ڈرگ رولز آرڈیننس کو واپس لیا جائے ،لطیف الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صوبائی سینئر وائس چیئر مین لطیف الرحمان نے صوبائی وزیر اعلی پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے ڈرگ رولز آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ محکمہ صحت کے حکام نے فارماسسٹ کے ایماء پر ڈرگ رولز آرڈیننس آپ سے جاری کروایا ہے حالانکہ آپ نے خود تحریر کر کے دیا تھا کہ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کریں ہول سیلز ڈیلرز کی طرف سے دیئے گئے افطار پارٹی میں بطورمہمان خصوصی خطاب کے دوران لطیف الرحمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فارماسسٹ ایسوسی ایشن و پی پی اے کی ایماء پر ڈرگ رولز 1982میں کی جانے والی ترامیم کو کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے خلاف سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے اور ان ترامیم سے صوبہ بھر کے لاکھوں دوا فروشوں خاندان بے روزگار ہوجائیں گے انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے معاملے کے حل کیلئے فوری طور پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کی پی پی اے نے رولز میں ترمیم جیسے ہتھکنڈے استعمال کر کے نہ صرف حکومت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی بلکہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کے کاروبار کو مکمل طور پر ختم کرنے کی گھناؤنی سازش ہے انہوں نے کہا کہ ترامیم شدہ ڈرگ رولز پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے شدید خدشان اور تحفظات میں اور وزیر اعلی اپنے ڈائریکٹیو کا پاس رکھتے ہوئے ایک اعلی سطح کمیٹی تشکیل دیں اور اس کمیٹی میں وہ لوگ شامل نہ ہوں جنہوں نے ڈرگ رولز میں ترمیم کی اور اس کمیٹی میں حکومت نمائندے پی پی اے اور پی سی ڈی اے خیبر پختونخواہ کے مذاکراتی کمیٹی کے نمائندے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے فوراً بعد صوبہ بھر کے پی سی ڈی اے کے عہدیداران پشاور میں ایک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کریں گے اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی دیا جائیگا انہوں نے صوبہ بھر کے عہدیداروں اور دوا فروشوں اور ہول سیلز پر زور دیا کہ وہ پشاور کے دھرنے میں شریک ہونے کیلئے زیادہ سے زیادہ افراد جمع کرنے کی ابھی سے تیاریاں شروع کریں اور پشاور چلو تحریک کا آغاز کریں بازؤں پر سیاہ پٹیاں اور ڈرگ رولز کے نا منظور کے بینرز آویزاں کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...