کانگو وائرس کے متاثرین کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ،ذوالفقار علی

کانگو وائرس کے متاثرین کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ،ذوالفقار علی

پشاور( کرائمز رپورٹر )لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کانگووائرس سے متاثرہ مریضوں کوبہترین سہولیات فراہم کی گئیں ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کو لایاگیا تھا دونوں مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد فارغ کردیا گیاہے بیان کے مطابق کرک سے تعلق رکھنے والے محمد نواز عمر 45 سال اور طارق عمر 18 سال کو کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا ان مریضوں کو مکمل طور پر آئیسولیشن میں رکھا گیا تھا انچارج میڈیکل سی وارڈ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق دونوں مریضوں کو خصوصی توجہ دی گئی اور ان کی صحت یابی کے لئے فوری طبی امداد فراہم کی گئی بیان کے مطابق ضلع کرک کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے چار افراد کی اموات بھی ہوئی تھیں اور دو کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا جن کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...