ملاکنڈ میں شدید احتجاج کے باوجود لوڈشیڈنگ بدستور جاری

ملاکنڈ میں شدید احتجاج کے باوجود لوڈشیڈنگ بدستور جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ضلع مالاکنڈمیں محکمہ واپڈاکے خلاف شدیداحتجاج کے باوجود سحری ،افطاری اورنمازتروایح کے دوران لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستورجاری ہے عوام کوشدیدمشکلات کاسامنامحکمہ واپڈاکوبددعائیں۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں سحری اورافطاری کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے مرکزی حکومت کے تمام دعوؤں کومحکمہ واپڈاکے اہلکاروں نے پاؤں تلے روندڈالاہے اوربجلی کے لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستورجاری ہے اس سلسلے میں عوام نے شدیداحتجاج بھی کیاہے اورتحصیل درگئی میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ گیارہ کرکے افراد شدیدزخمی بھی ہوگئے مگراس کے قربانی بھی کام نہ اسکی ۔علاقے کے عوامی حلقوں اورصارفین نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تین بجلی گھروں کے سرزمین مالاکنڈ میں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ فی الفوربندکیاجائے اوریہاں کے عوام کواحتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے۔