تھانہ ،نماز جمعہ کے دوران چوروں نے دکانوں کا صفایا کردیا

تھانہ ،نماز جمعہ کے دوران چوروں نے دکانوں کا صفایا کردیا

تھانہ ( نمائندہ آوصاف) تھانہ میں نامعلوم چوروں نے نمازجمعہ کے وقت بیک وقت کئی دکانوں کا صفایا کردیا۔ بیکری کی دکان سے تین لاکھ۔ منی مارٹ سے ایک لاکھ تیرہ ہزار اور مکان سے نقدی اور زیورات لیکر فرار ہونے میں کامیاب۔ کئی دن پہلے ایک اور مکان سے ساڑھے تین لاکھ بھی چوری ہوئے تھے۔ واقعات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ میں عین نماز جمعہ کے وقت مین بازار تھانہ میں اس وقت کئی دکانات اور مکان سے چوری کی واردات رونماء ہوئیں جب لوگ نماز جمعہ کے لئے گئے ہوئے تھے اور بازار بالکل سنسنان پڑی ہوئی تھی ۔ UBL کے قریب قیصر سویٹ اینڈ بیکرز سے تین لاکھ روپے اور موبائل جبکہ علی سٹی سنٹرمیں یوٹیلٹی سٹور کے قریب جاوید نامی شخص کے جنرل سٹور سے مبینہ طور پر ایک لاکھ تیرہ ہزار اور بالکل اسی وقت داد کریم نامی شخص کے مکان سے نقدی اور زیورات چوری کرنے میں چور کامیاب ہوگئے ۔ واضح رہے کہ کئی دن پہلے اعظم با چا کے مکان سے دن دیہاڑے ساڑھے تین لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی بھی چوری کی گئی تھی۔ علاقے کے لوگوں نے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مالاکنڈ انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے اصلاح احوال اور فراہمی امن کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...