ہری پو ر ،صحافی بخشیش الہیٰ کے قتل کے حوالے سے کمیٹی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
ہری پور(نامہ نگار)پی ٹی آئی راہنماؤں یوسف ایوب خان اور مشیر مواصلات اکبر ایوب خان کے توسط سے وزیر اعلی خیبر پختون خوا سے ملاقات کرکے ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے صحافی بخشیش الہی کے ورثاء کے لیے حکومت کی طرف سے امدادی پیکج کے حصول کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں روزنامہ آج کے بیوروچیف حنیف اختر ،روزنامہ ایکسپریس کے عبدالباسط چوہدری ،ڈیلی ایکسپریس ٹریبون کے صداقت حسن ،روزنامہ نوائے وقت کے بخت زادہ خان روزنامہ مشر ق کے شانی خان،آئی این پی کے مشرف ہزاروی ،روزنامہ پاکستان پشاور کے واجد رشید ،روزنامہ شمال کے بیورچیف جاوید عباسی ،روزنامہ پبلک آئی کے عصمت مشوانی ،روزنامہ محاسب کے ناصر اقبال خان،ہزارہ ٹائمز کے مصطفے خان ،روزنامہ نوائے ہزارہ کے خان جاوید خان،روزنامہ خبریں کے حاجی ارشد اقبال جاگ ٹی وی کے شاہد تبسم سمیت دیگر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو وزیر اعلی سے ملاقات کرکے شہید صحافی بخشیش الہی کی فیملی کے لیے امدادی پیکج کے حصول کے لیے جہدوجہد کرے گی کمیٹی میں شامل جملہ ممبران نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب شہید صحافی بخشیش الہی کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس اندوہناک قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔