وزیربلدیات کا سردار ادریس سے اظہار تعزیت

وزیربلدیات کا سردار ادریس سے اظہار تعزیت

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کے ممبر اور رکن صوبائی اسمبلی سردار ادریس کے والد بزرگوار کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ٰمرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے غمزدہ لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنیکی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...