اکوڑہ خٹک میں دن دیہاڑے چور گھر کا صفایا کر گئے،مقدمہ درج

اکوڑہ خٹک میں دن دیہاڑے چور گھر کا صفایا کر گئے،مقدمہ درج

نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) اکوڑہ خٹک میں دن دیہاڑے چور گھر کا صفایا کر گئے چور گھر سے 50ہزار نقدی پندرہ تولے زیورات دو عدد قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک کے محلہ میاں آباد کے رہائشی حیدر زمان نے اخوڑہ خٹک پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر والے رشتہ داروں کے ہاں گئے تھے کہ اس دوران موٹر کار میں تین مسلح چور آئے اور ہمارے گھر کا دیوار پھالنگ کر گھر کے تمام کمروں کے تالے توڑے اور گھر کی تلاشی شروع کردی اور گھر میں موجود 50ہرار روپے کی نقدی 15تولے طلائی زیورات قیمتی دو عدد موبائل اور ہزاروں روپے مالیت کے پرائز بانڈلیکر فرار ہوگئے اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...