مردان پولیس کے متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

مردان پولیس کے متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

تخت بھائی(نامہ نگار)ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے مردان پولیس کے متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے مردان کے پولیس کے متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری دیے جن میں ایس ایچ او تھانہ خرکی انسپکٹرسعادت خان کو پولیس لائن، انسپکٹر محمد قیوم خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ خرکی، ایس ایچ او تھانہ شہباز گڑھی انسپکٹر شکیل خان کو انچارج سیکیورٹی ڈسٹرکٹ جیل مردان ، انچارج چوکی گڑیالہ سب انسپکٹر مسعود خان کو ایس ایچ او تھانہ شہباز گڑھی، اے ایس آئی عالمگیر خان کو پولیس ایکسیس سروس سے انچارچ ٹریفک تخت بھائی سرکل، اے ایس آئی جاوید خان کو پولیس لائن سے انچارج چوکی سیرے لوند خوڑ، اے ایس آئی ارشاد خان کو شعبہ تفتیش سے محرر پولیس لائن، اے ایس آئی زازی گل خان کو محرر پولیس لائن سے تھانہ سٹی، سب انسپکٹر مراد خان کو لائن آفیسرجبکہ لائن آفیسر بخت شید خان کو تھانہ سٹی تبدیلی کے احکامات جاری کر دیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...