لوئر مہمند کے 10 گاؤں کو ایجنسی میں شمار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،نثار مہمند

لوئر مہمند کے 10 گاؤں کو ایجنسی میں شمار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،نثار مہمند

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، لوئر مہمند یکہ غنڈ کے 10 گاؤں کو مہمند ایجنسی کے ساتھ مردم شماری میں شامل کر کے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کوینکہ یہ پہلے ہی سے ایجنسی کا حصہ تھا اور رہیگا۔ ان خیالات کا اظہار اے این پی کے صدر نثار مومند نے اخباری نمائندوں کو بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ کور، لطیف کور، ڈاگ قاسم خیل ، کس کور، سرو کلے، شنو غندے، ہاشم علی کلے، کنڑا کالونی و دیگر گاؤں کی مردم شماری پہلے ضلع چارسدہ کی طرف سے ہوا تھا۔ مگر بعد میں ہم نے عدالت میں کیس دائر کی جو کہ عدالت نے متعلقہ گاؤں کی مردم شماری کو مہمند ایجنسی ہی میں کرانے کا فیصلہ کیا۔ جو کہ فوری طور پر مہمند ایجنسی کے اہلکاروں نے ان علاقوں کی مردم شماری کرائی۔ اور یہاں کے لوگوں نے مردم شماری کے عملے سے بھر پور تعاؤن بھی کیا۔ کیونکہ مذکورہ گاؤں پہلے ہی سے ایجنسی کا حصہ تھا اور مستقبل میں بھی رہیگا۔ ہم اپنی طرف سے انتظامیہ کو بھر پور تعاؤن کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...