صوابی میں مختلف وارداتوں کے دوران خاتون سمیت 3 جاں بحق

صوابی میں مختلف وارداتوں کے دوران خاتون سمیت 3 جاں بحق

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دریائے سندھ میں نہانے کے دوران ماں باپ کا اکلوتہ بیٹا آصف علی ولد غلام اکبر سکنہ پونٹیا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا مقامی غوطہ خوروں نے لاش کو نکال لیا دریں اثناء صوابی مر دان روڈ پر کالو خان کے قریب موٹر کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جب کہ موضع شیوہ میں چھت سے گر جانے سے زوجہ خطاب گل گر کر شدید زخمی ہو گئی بعد ازاں پشاور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی #

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...