شیر گڑھ ، اٹک کے دو نوجوان دوست خرکئی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

شیر گڑھ ، اٹک کے دو نوجوان دوست خرکئی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

شیرگڑھ (نامہ نگار) اٹک کے دو نوجوان دوست خرکئی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے کافی تلاش کے بعد نہر کے پانی بند کرکے لاشیں نکالی گئی اورمقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ا پنے ابائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی تفصیلات کے مطابق اٹک کے رہائشی دوست محسن شاہ ولد عبدالوحید اور جنید ولد نامعلوم سکنہ کرک ا لو سٹیل میل میں کئی عرصہ سے محنت مزدوری کر رہے تھے گذشتہ روز محسن شاہ خرکئی نہر میں نہا رہے تھے کہ اس دوران ڈوب گئے اس دوران ان کے دوست جنید ولد نا معلوم سکنہ کرک نے اپنے دوست کو بچانے کے لئے نہر میں چھلانگ لگادی مگر اپنے دوست کو بچانے کی کوشش میں وہ بھی ڈوب گئے نوجوانوں کی ڈوبنے کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور پورے علاقے کے لوگ نوجوانوں کو بچانے کے لئے نکلے کافی تلاش کے بعد نہر کی پانی بند کرکے نوجوانوں کی لاشیں نکالی گئی لاشوں کو لوند خوڑ ہسپتال لایا گیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ورثاء کے حوالہ کرکے اپنے ابائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...