بخشیش الہیٰ قتل ،ہری پورکی صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی احتجاجی ریلی

بخشیش الہیٰ قتل ،ہری پورکی صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی احتجاجی ریلی

ہری پور(نامہ نگار)ہری پورکی صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے احتجاجی ریلی اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ روز نامہ کے ٹو ٹائمز ہر ی پورکے بیوروچیف بخشیش الہی کے بہیمانہ قتل کی ہرپہلو سے تحقیقات کرکے اصل ملزمان کوبے نقاب کرکے ان کا مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں چلا کر انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے بخشیش شہید کی کردار کشی کے لیے استعمال ہونے والی فیس بک آئی ڈیز چلانے والوں کو بھی شامل تفتیش کیاجائے اور شہید صحافی کے ورثاء کی مالی امداد کے لیے ضلعی صوبائی اور مرکزی حکومتیں امدادی پیکج کا اعلان کریں اور بہیمانہ قتل میں ملوث کو گرفتا رکرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافیوں حنیف اختر عبدالباسط چوہدری یونس مجاز مصطفے خان،خان جاوید خان بخت زادہ خان ،مشرف ہزاروی ،یاسر ریاض ،وقار علی ،جاوید عباسی ،ناصر خان ،ڈاکٹر اعظم ،مظہر شاہ اور دیگر کے علاوہ ضلعی نائب ناظم آغا شبیر ،پیپلز پارٹی کے ذوالفقار قریشی ،مسلم لیگ ن کے راہنما سجاد خان بگڑہ ،پاکستان فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن ،تحریک منہاج القرآن کے ڈاکٹر جاوید عباسی ،مسلم لیگ ق کے صوبائی راہنما سید حامد شاہ آل ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل کے چیئرمین ازرم خان جدون ،ممبران ضلع کونسل ملک طاہر اقبال ،شوکت تاج اور دیگر نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے صحافی بخشیش الہی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مختلف صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا مظاہرے سے قبل ہری پور یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ)، پاکستان میڈیا کونسل ،سرائے صالح یونین آف جرنلسٹس ،کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس ،خان پور یونین آف جرنلسٹس ،حنیف اختر گروپ ،جاوید عباسی گروپ اور ٹائیگر گروپ کے علاوہ سماجی سیاسی و مذہبی و تاجر تنظیموں کے قائدین بھی شامل تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...