عوام کو صحت کی تمام سہولتیں فراہم کرینگے ،ایم ایس خیر محمد برکی

عوام کو صحت کی تمام سہولتیں فراہم کرینگے ،ایم ایس خیر محمد برکی

ٹانک(نمائندہ خصوصی) عوام کو صحت کی مثالی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروکارلا ئے جا رہے ہیں ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل سٹاف کی کمی کے باعث ایونگ اور نائٹ شفٹ چلانا ناممکن ہے ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میڈیکل سپرٹنڈنٹ خیر محمد برکی نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ لاکھوں کے آبادی پر مشتمل ضلع ٹانک کے واحد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اس وقت 20 ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں جب کہ ہسپتال کو 24 گھنٹے چلانے کے لئے ہمیں مزید 34 ڈاکٹرز درکار ہیں ٹوٹل 20 نرسنگ سٹاف ہے جس کے باعث ایک نرس بروقت دو وارڈز پر ڈیوٹی سرانجام دینے پر مجبور ہے ای این ٹی سرجن اور سائکاٹریس نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام ملک کے مختلف اضلا ع اور پرائیویٹ بڑے میڈیکل سنٹرز میں جانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلی حکام کو کئی بار تحریری طور پر اگاہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برامد نہیں ہوا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...