مشتاق احمد جنوبی کوریا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

مشتاق احمد جنوبی کوریا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ ،ماچاڑ کے رہائشی مشتاق احمد جنوبی کوریا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،مرحوم کوریا میں گزشتہ ہفتہ دل کادورہ پڑنے ہسپتال میں زیر علاج تھے،مرحوم مشتاق احمد کو منگل کے روز الپوری میں نماز جنازہ کے بعدمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف سعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مرحوم مشتاق احمد مرحوم نثار احمد کے بیٹے۔ مرحوم سماجی رہنماء میرانور،محمدداؤد امیر،جمیل احمد ۔نصراللہ خان،باچا شہزاد، قاری عنایت اللہ ،ابراہیم کے بھائی تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...