ڈیرہ ،چنگ چی کا مسافر ایک لاکھ کی نقدی سے محروم

ڈیرہ ،چنگ چی کا مسافر ایک لاکھ کی نقدی سے محروم

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)فوارہ چوک سے چنگ چی میں شوبراہ چوک جانے والے شخص کی جیب سے چنگ چی میں سوار چار جیب کتروں نے ایک لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق علاقہ چودھوان کارہائشی علی محمد بابڑ ولد سید محمد فوارہ چوک سے چنگ چی میں بیٹھ کر شوبراہ چوک پر اترا تو چنگ چی میں سوار معروف جیب کتروں سعید ولد غلام حسن ،طارق ولد عبدالرشید سکنائے کچی پائند خان،عاصم عرف ہاشم اعوان ولد ظہیر الدین سکنا ئے گیلانی ٹاؤن،ضمیر شاہ ولد منظور شاہ سکنہ ہمت نے علی محمد بابڑ کی جیب سے ایک لاکھ روپے کی رقم نکال لی ۔تھانہ کینٹ پولیس نے علی محمد کی رپورٹ پر چار افراد کے خلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...