بخشیش الہیٰ کا قتل کھلی دہشتگردی ہے ،صحافی

بخشیش الہیٰ کا قتل کھلی دہشتگردی ہے ،صحافی

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ کے صحافی برادری نے ہری پور میں قتل ہونے والے سینئر صحافی بخشیش الٰہی کی بیہمانہ اور دن دیہاڑی قتل کو آزادی صحافت کاقتل قرار دیا ہے ،شانگلہ کے صحافی برادری نے سینئر صحافی بخشیش الٰہی کی قتل ریاستی کمزوری ہے حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے، صحافی بخشیش الٰہی کی پسماندگان کو معاوضہ دینے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور میں دن دیہاڑے سینئر صحافی کے قتل کے خلاف شانگلہ کی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی،دوروز گزرنے کے باوجود ہری پور پولیس نے قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی ،صحافی برادری نے مزمتی بیان میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے سمیت صحافی بخشیش الٰہی کی ورثاء کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، شا نگلہ کے صحافی برادری نے حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزہ دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...