عمران کی طرح اشتہاری اور مقدمات سے بھاگنے والا نہیں: دانیال
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح اشتہاری مجرم نہیں ٗ مقدمات سے نہیں بھاگوں گا،اپنے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں مقدمات سے بھاگنے والا نہیں ہوں کیونکہ میں عمران خان کی طرح اشتہاری مجرم نہیں ،عمران خان تو الیکشن کمیشن ،سپریم کورٹ ،انسداد دہشت گردی عدالت اور یہاں تک کہ پارلیمنٹ تک سے فرار ہیں وہ تو بنی گالہ میں اپنے گھر کی ملکیت تک کا جواب نہیں دے پا رہے کیونکہ ان کے پاس جواب ہی نہیں ہے ،انہوں نے بتایا کہ مجھے 3 روز قبل نوٹس مل گیا تھا اس کے باوجود میں نے کسی وکیل کا سہارا نہیں لیا کیونکہ میں خود اس کا جواب دینا چاہتا تھا،اس ضمن میں نے عدالت سے مہلت مانگی ہے اور میرے خلاف دائر درخواست کی سماعت 19 جون تک ملتوی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ وہ ایسا جواب دیں گے کہ آئندہ پچاس سال تک یاد رکھا جائیگاانہوں نے کہا کہ آخر میں یہی کہوں گا کہ عمران خان کے خلاف جو منی ٹریل کے مقدمے کی آج سماعت ہے ٗوہ عدالت سے فرار ہونے کی بجائے مرد بنیں اور جواب دیں۔
دانیال عزیز