صوبائی بجٹ مایوس کن اور الفاظ کا ہیر پھیر ہے ،آل پنشنرز

صوبائی بجٹ مایوس کن اور الفاظ کا ہیر پھیر ہے ،آل پنشنرز

صوابی( بیوروپورٹ)آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر شیر زادہ تحصیل صوابی کے صدر وارث خان ، فضل غنی جنرل سیکرٹری ، حاجی پیر زادہ ممبر مجلس عاملہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی بجٹ ایک فراڈ اور انتہائی مایوس کن بجٹ ثابت ہوا جس میں نہ سرکاری ملازمین اور نہ ہی پنشنرز کے لئے کسی قسم کے مراعات کا اعلان کیا گیا ہے حکومت نے ملازمین اور پنشنرز کو اخباری بیانات اور جھوٹے وعدوں پر ٹر خایا ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں بیس اور پچیس فی صد اضافے کے اعلانات کے وعدے کرنے والوں نے صرف دس فی صد پر ہی اکتفا کر لیا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں اپنے وزراء اور ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں چار سو فی صد اضافہ کر دیا جب کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی دس فی صد اضافہ کو بھی خزانہ پر بوجھ قرار دیا جو کہ انتہائی نا مناسب اور ظلم ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سینیٹ کے حالیہ سفارشات کی روشنی میں پنشن میں بیس فی صد اضافہ کیا جائے انہوں نے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کو آئندہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں جنہوں نے ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اپنی جیبیں بھریں اور انہیں خزانے پر بوجھ کا طعنہ دے کر ان کے منہ پر طمانچہ مارا #

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...