ڈیرہ ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کامیاب کارروائی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ای ٹی او انجینئر اصغر خان وزیر کی قیادت میں بائی پاس چوک پر کامیاب کاروائی ،بلوچستان سے پشاور سمگل ہونیوالی لاکھوں روپے مالیت کی دو قیمتی غیر قانونی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ماہ مئی کے دوران ریکارڈ ساٹھ لاکھ روپے ریکوری جبکہ دیگر ٹیکسوں کی مد میں دیئے گئے ماہ مئی کے ایک کروڑ روپے کے ٹارگٹ کو ایک کروڑ چوبیس لاکھ روپے وصول کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے ای ٹی او انجینئر اصغر خان وزیر کی میڈیا سے گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ نے ای ٹی او انجینئر اصغر خان وزیر کی قیادت میں بائی پاس چوک پر کامیاب کاروائی کے دوران بلوچستان سے پشاور سمگل ہونیوالی دو قیمتی غیر قانونی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں فیلڈراور ٹویوٹا وینٹز نئی ماڈل کو قبضے میں لے لیا ،میڈیا سے گفتگو کے دوران ای ٹی او انجینئراصغر خان وزیر نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ نے محکمہ کی طرف سے ماہ مئی کے دوران دیئے گئے پروفیشنل ٹیکس،ٹوکن ٹیکس،ہوٹل ٹیکس،رجسٹریشن فیس اور پراپرٹی ڈیلر بارگین سنٹر ٹیکس،کی مد میں ایک کروڑ روپے کے ٹارگٹ کو نہ صرف مکمل کیا بلکہ ایک کروڑ چوبیس لاکھ روپے ریکوری کر لی جبکہ محکمہ ایکسائز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمیشہ وصول ہونیوالے پندرہ لاکھ روپے کے پراپرٹی ٹیکس کو ساٹھ لاکھ روپے وصول کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔