شبقدر ،تحصیل کونسل فنڈ میں کٹوتی کیخلاف کونسلرز کا احتجاج
شبقدر(نمائندہ خصوصی ) تحصیل کونسل فنڈمیں یونین کونسل رشکئی کو کم حصہ دینے پر تحصیل کونسلران کا ٹی ایم اے آفس میں احتجاج ۔ یونین کونسل رشکئی کو دوسرے یوسیز کی طرح برابر فنڈ دیکر حق سے محروم نہ کیا جائے ۔ اس سلسلے میں یونین کونسل رشکئی سے منتحب تحصیل کونسلر حاجی گل یوسف مہمند نے درجنوں عمائدین، ویلج کونسل ناظمین اور کونسلرز کیساتھ احتجاج اور بعد ازاں ٹی ایم اے حال میں پر ہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے حال میں پر ہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ٹی ایم او اور تحصیل ناظم نے تحصیل کونسل کے مجموعی ساڑھے نو کروڑ فنڈ میں صرف 25 لاکھ روپے دیتے ہیں۔ جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اور جان بوجھ کر رشکئی کے درجنوں دیہات ترقی کے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ اسلیئے دوسرے یونین کونسل ممبران کے برابر فنڈ دیکر اپنا حق دیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر رشکئی یونین کونسل کو ترقی سے محروم رکھا گیا تو ہر قسم قانونی احتجاج جاری رکھیں گے۔ حاجی گل یوسف مہمند نے صوبائی وزیر بلدیات سے یونین کونسل رشکئی کو مساوی ترقیاتی فنڈکے لیے نوٹس لینے کا مبطالبہ کیا۔ عین موقع پر یونین کونسل دولت پورہ کے منتحب تحصیل کونسلر سرتاج خان اور یو سی کتوزئی کے کونسلر زاہد خان نے حاجی گل یوسف کے موقف کی تائید کرتے ہوئے مساوی ترقیاتی فنڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحصیل کونسلر نے بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا ۔ اس موقع پر ویلج کونسل رشکئی کے ناظم ملک عالمگیر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر سرتاج خان نے موجودہ تحصیل ناظم کو فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔