ڈبلیو ایس ایس پی کی نجکاری کیخلاف ٹریڈ یونیز مظاہرے کرے گی

ڈبلیو ایس ایس پی کی نجکاری کیخلاف ٹریڈ یونیز مظاہرے کرے گی

پشاور( کرائمز رپورٹر )صوبائی حکومت کی طرف سے واٹرسپلائی اورسینی ٹیشن کی نجکاری کیخلاف یونائیٹڈمیونسپل ورکرزاورآل میونسپل ورکرزیونینزآج جمعرات کے روزحیات آباد ڈبلیوایس ایس پی ہیڈکوارٹرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریگی،تفصیلات کے مطابق میونسپل ملازمین امسال عیدالفطرپرچارچھٹیاں کرنے بعدصفائی کاکام سرانجام دیناشروع کرینگے،اس امرکافیصلہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس میں کیاگیاجس میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرزفیڈریشن کے مرکزی وصوبائی صدرملک نویداعوان،فیڈریشن صوبائی چیئرمین ریاض خان،صدرمشتاق مسیح،جنرل سیکرٹری حاجی روشن،پریس سیکرٹری صلاح الدین نیازی سمیت دونوںیونینزکے عہدیداروں اورملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اجلاس میں صوبائی حکومت کے واٹرسپلائی اورسینی ٹیشن کی نجکاری کی شدیدالفاظ میں مذاحمت کی گئی،مقررین کاکہناتھاکہ میونسپل ملازمین کااستحصال جاری ہے،تین ماہ بعدبھی ملازمین کی اپ گریڈیشن نہیں کی گئی،کوئلہ الاؤنس،قرضے کی رقم اداکی گئی ناہی ریٹائرڈملازمین کے بچوں کوبھرتی کیاجارہاہے،اجلاس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ حیات آبادمیں صفائی اورپانی کی سپلائی پی ڈی اے کے حوالے کرنے کی طرح پشاورکے چاروں ٹاؤنزکوشہرکی صفائی اورپانی کی سپلائی کی ذمہ داری دی جائے تاکہ شہری سکھ کاسانس لے سکیں،بصورت دیگرملازمین نجکاری کے خلاف احتجاج کادائرہ وسیع کرنے پرمجبورہوجائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...