اشتعال انگیز تقاریر کیس ،10ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

اشتعال انگیز تقاریر کیس ،10ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے میڈیاہاؤسزپر حملے ،بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کے الزام میں ملوث 10ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں 22اگست کو میڈیا ہاؤسزپر حملے ،بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کیس میں ملوث ملزمان عرفان ،عرفان عالم ،آصف زبیر ،مسرور احمد ،محمد مہدی ،عبدالرحمن ،ذوالفقار حسن اور دیگر کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔عدالت نے ملزمان کو دو لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ملزمان کے وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے نام ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں ۔جبکہ رینجرز کے وکیل ساجد محبوب شیخ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ معاملہ ایف آئی آر کا نہیں ہے ۔بیشتر ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیجز یا فون ریکارڈ سے کی گئی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...