حج کی سعادت کیلئے صنعتی کارکنوں کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد

حج کی سعادت کیلئے صنعتی کارکنوں کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سید ناصر حسین شاھ نے منگل کو صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کے ہمراہ اپنے اسمبلی چیمبر میں سندھ ورکرزویلفیئر بورڈ سندھ کی جانب سے صنعتی مزدوروں کے لیے حج کی سعادت حاصل کرنے کے سلسلے میں منعقدہ قرعہ اندازی کی صدارت کی۔اس موقع پر سیکرٹری کھیل سلیم رضا کھوڑو، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ آصف میمن و دیگر افسران بھی موجو تھے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے10 صنعتی کارکنوں میں کراچی سے زاہد علی اور محمد منیر احمد سونی ایونٹس،وزیر محمداورعمردین پاکستان مشین ٹول فیکٹری اور ذیشان الحق ایبٹ کمپنی کی حیدرآباد سے ساون میرپورخاص شوگر مل اورمحمد اسلم کوئٹہ ٹیکسٹائل جبکہ سکھر سے منظور علی خان سائٹ ٹاول اور منظور احمد فوجی فرٹیلائزر اور لاڑکانہ سے غلام رسول خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ نے تمام خوش نصیبوں صنعتی کارکنوں کو پیشگی حج کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدور دوست پالیسی کی اعادہ کرتے ہوئے عزم کا اظہارکیا کہ آئندہ بھی مزدور دوست اقدامات اور سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...