صوبائی محتسب اعلیٰ کی ہدایت پر کے ایم سی ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی

صوبائی محتسب اعلیٰ کی ہدایت پر کے ایم سی ملازمین کو بقایاجات کی ادائیگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوہدایت کی کہ وہ راج ولی اور دیگر 3 ملازمین کی پینشن اور بقایا جات کی فوری ادائیگی کرے۔واضح رہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازم راج ولی نے دو سال سے پینشن کے واجبات کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کو شکایت درج کرائی تھی۔صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے عملدرآمد کرتے ہوئے فوری طور پر پینشن کی رقم کی تمام واجبات کے ساتھ ادائیگی کر دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...