کراچی ، لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کراچی ، لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے65 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ، گرفتار ملزمان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے دو ملزمان اور دو غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لیاری میراناکہ میں فائرنگ سے اسماعیل بلوچ نامی شخص ہلاک ہوگیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسماعیل کو منشیات کے لین دین کے تنازعے پر قتل کیا گیا ۔سٹی ڈویژن کے آٹھ تھانوں کی حدود میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا جن میں گارڈن ،کھارادر ، میٹھادر ، عیدگاہ ، نیپئر ، نبی بخش، سٹی کورٹ اور رسالہ شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران 57 کو گرفتار میں کیا گیا ۔ ایس پی سٹی کے مطابق آپریشن یوم علی کے پیش نظر سیکورٹی اقدامات کے طور پر کیا گیا ۔ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں غیر ملکی باشندہ عبدالقیوم اور3منشیات فروش زیب خان،احمد دین اور سکندرعلی شامل ہیں۔کریم آباد سے 2 ملزمان کامران لنگڑا اور شاہنواز کو گرفتار کیاگیا ۔ جن کا تعلق موٹرسائیکل چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ سے ہے۔ ملزمان سے گاڑیوں کے لاک کھولنے کے اوزار اور 3موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ۔بلدیہ ٹاون 2نمبرسے غیرقانونی رہائش پذیر افغان باشندہ احمد شاہ جبکہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں مفرورملزم عظیم کو گرفتارکیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...