کراچی ،جماعت اسلامی سندھ کے تحت یوم غزوہ بدر منایا گیا

کراچی ،جماعت اسلامی سندھ کے تحت یوم غزوہ بدر منایا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے کے تحت اسلام و کفر کا پہلا معرکہ یوم غزوہ بدر کراچی سمیت سندھ بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر اس حوالے سے سیمینار ، جلسہ، مذاکرے اور اجتماعات منعقد کئے گئے جس میں جماعت اسلامی کے قائدین کے علاوہ ممتاز وعلماء کرام اور دانشوروں نے معرکہ غزوہ بدر پر ورشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ رمضان جہاد اور مسلمانوں کی فتوحات کا مہینہ ہے۔ یوم باب الااسلام سے لیکر فتح مکہ اور غزوہ بدر کا معرکہ بھی مسلمانوں نے رمضان شریف میں فتح کیا جس سے مسلمانوں نے تھوڑی تعداد اور محدود وسائل کے باوجود مگر ایمانی جذبہ سے بھرپور سرفروشان اسلام کو کفار کے بڑے لشکر پر فتح نصیب ہوئی ۔امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے میرپورخاص میں یوم بدر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضائے بدر اللہ پر زندہ ایمان اور عشق مصطفٰے ﷺکا نام ہے۔ اتحاد و یکجہتی کیلئے طاغوت کی غلامی سے نکلنا ہوگا ،دشمن کا سب سے کامیاب حربہ امت کو تقسیم کرکے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔ اسلئے امت مسلمہ اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے تقسیم کی ہر سازش کو مسترد کرتی ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمدعظیم بلوچ نے حیدرآباد میں منعقدہ یوم بدر کے اجتماع سے خطاب کرتئے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر کے معرکہ میں اللہ نے انسانوں کو یہ واضح پیغام دیا کہ رہتی دنیا تک انسانوں کی تقدیر، قوت، طاقت، مال و دولت اور اسلحے کے انبار سے نہیں بلکہ ایمان ایثار اور قربانی سے بدلی جا سکتی ہے۔ آج کے حالات میں جس میں تمام آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل تر بنا دی گئی ہے بے روزگاری، مہنگائی، بد امنی، بجلی و پانی کا بحران کے اثرات پورے ملک و معاشرے پر نظر آرہیے ہیں ۔ ان حالات کو بدلنے کیلئے غزوہ بدر کے جذبہ کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی نے مبارکپورمیں یوم بدرکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر اسلام کی عزمت سربلندی کا سرچشمہ ہے،معرکہ بدر نے ثابت کردیا کہ جذبہ ایمانی کو کوئی بھی طاقت فتح نہیں کرسکتی۔مرکز اسلامی جیکب آباد میں منعقدہ یوم بدر کے اجتماع سے پروفیسر محمد یونس قریشی مقامی امیر اعجاز احمد ہدایت اللہ رند نے خطاب کیا۔ جماعت اسلامی سانگھڑ کے تحت ٹنڈو آدم میں اجتماع سے ضلعی امیر عدالغفور انصاری، نائب امیر مشتاق عادل، عبدالستار انصاعی اور حاجی نور حسن نے خطاب کیا۔ دریں اثناء ٹھٹھہ ، شکارپور، لاڑکانہ، گھوٹکی، سکھر سمیت دیگر مقام پر بھی یوم بدر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...