وزیراعظم کے ساتھی جے آئی ٹی کو متنازع بنارہے ہیں،مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم کے ساتھی جے آئی ٹی کو متنازع بنارہے ہیں،مولا بخش چانڈیو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم اوران کے ساتھی جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہے ہیں، ہم اگر کچھ بھی بولیں تو ہمارے گریبان پر ہاتھ پڑجاتے ہیں۔ایک خصوصی انٹرویو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما لیکس کیس پاکستان کی سیاست میں بھونچال پیدا کرے گا۔جے آئی ٹی متنازع نہیں ہے وزیراعظم اوران کے ساتھی جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہے ہیں، جے آئی ٹی کی جانب سے درخواست معنی خیزہے۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ میں ہیراپھیری ہورہی ہے تو یہ صورتحال کسی طور بھی درست نہیں، ملک میں غریب کیلئے الگ اور امیر کیلئے الگ قانون ہے۔ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہم کچھ بھی بولیں تو ہمارے گریبان پر ہاتھ پڑجاتے ہیں، یہ لوگ براہ راست دھمکیاں دیتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہاجاتا، میاں صاحب ملک میں وفاقی سیاست نہیں بلکہ گلیوں کی سیاست چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے سوال کرنے میں کیابرائی ہے، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے معاملے پرہم نے تو کسی کو دھمکیاں نہیں دی تھیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...