ایوانیکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیں

ایوانیکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیں

واشنگٹن(اے این این) امریکی دختر اول ایوانیکا ٹرمپ واشنگٹن انتظامیہ پر برس پڑیں،والد کیساتھ کام کرتے ہوئے وحشت ناک ماحول کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی ٹی وی چینل کو انڑویو دیتے ہوئے ایوانیکا ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن میں بدنیتی کا ماحول ہے، جب وہ جنوری میں دارالحکومت پہنچیں تو انہیں اس بات کا اندازہ نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سابق ایف بی آئی سربراہ کے الزامات کے باوجود مستقبل کے حوالے سے پرامید ہیں۔ اپنے شوہر جریڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاس اور جریڈ کے درمیان افواہوں کو پھیلایا گیا جبکہ میڈیا نے ضرورت سے زیادہ جریڈ پر الزامات کو ہوا دی۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...