لندن کے 24منزلہ گرینفل ٹاور میں خوفناک آتشزدگی ، 6افراد ہلاک ، متعدد زخمی

لندن کے 24منزلہ گرینفل ٹاور میں خوفناک آتشزدگی ، 6افراد ہلاک ، متعدد زخمی
لندن کے 24منزلہ گرینفل ٹاور میں خوفناک آتشزدگی ، 6افراد ہلاک ، متعدد زخمی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی دارالحکومت لندن کے 24منزلہ گرینفل ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ۔ہولناک آگ نے 6 افراد کی جان لے لی جبکہ متعدد زخمی ہیں،ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آگ نے عمار ت کوسیاہ ڈھانچے میں تبدیل کر دیا ۔

رطانوی میڈیا کے مطابق مغربی لندن میں واقع 24منزلہ گرینفل ٹاور کی دوسری منزل پر اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ لیا ،آگ میں جھلسنے سے 6 افراد ہلاک اور متعد زخمی ہو گئے۔24منزلہ گرینفل ٹاور 120فلیٹس پر مشتمل ہے جس سے سیاہ دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں ۔ آگ لگنے کے بعد متعد د افراد نے کود کر اپنی جان بچائی ۔ فائر بریگیڈ کی 40گاڑیاں اور200سے زائد فائرفائٹرز آگ پرقابو پانے میں مصروف ہیں۔

خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ عمارت 1974 ءمیں بنائی گئی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی بالائی منزلوں پر لوگ موجود ہیں جو مدد کے لیے فلیش لائٹس سے اشارے بھی کر رہے ہیں۔

مزید : برطانیہ /اہم خبریں


loading...