میونخ کے نواحی ریلوے سٹیشن پر فائرنگ کرانے والا دہشت گرد نہیں تھا
برلن (راشد بلال سے)انتہائی حساس اور سکیورٹی کے اعتبار سے مثالی ریلوے سٹیشن میونخ پر دن دیہاڑے پستول نکال کر فائرنگ کرنے کے واقعہ کے بعد جرمنی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ابھی تک نامعلوم حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ پولیس نے اسکو اپنی کڑی نگرانی میں لے رکھا ہے۔کل دوپہر ڈیڑھ بجے میونخ کے ایک نواحی ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی جانب سے دستاویزات چیک کرانے کے لئےجب مشتبہ شخص کو روکا گیا تو اس نے پستول سے پولیس اور ریل گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ایک خاتون پولیس افسر سمیت متعدد چارمسافر زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی نہیں تھا ۔ جرمن کے مقامی اخبار کے مطابق مشتبہ شخص پستول اپنے ساتھ نہیں لایا تھا بلکہ اس نے پولیس افسر کی پستول چھین کر فائرنگ کی ۔پولیس افسر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔