”یہ بات اسلام کے خلاف ہے کہ ۔۔۔“ طیب اردگان نے قطر کے حق میں دبنگ بیان دیدیا ، دنیا کو حیران کر دیا

”یہ بات اسلام کے خلاف ہے کہ ۔۔۔“ طیب اردگان نے قطر کے حق میں دبنگ بیان دیدیا ...
”یہ بات اسلام کے خلاف ہے کہ ۔۔۔“ طیب اردگان نے قطر کے حق میں دبنگ بیان دیدیا ، دنیا کو حیران کر دیا

  


انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردگان نے قطر کیساتھ قطع تعلق کرنے کو اسلامی اقدار کی خلاف ورزی قرار دیدیا ۔

”دی گلوب اینڈ میل“ کے مطابق رجب طیب اردگان نے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کو اسالمی اقدار کی خلاف ورزی اور کشیدہ صورت حال میں” سزائے موت“ کے نفاذ سے ماخوز کیا ہے۔

انقرہ میں پارٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر میں ایک بہت سنگین غلطی کی جا رہی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی میدان میں کسی بھی قوم کو تنہا کر دینا غیر انسانی اور اسلامی روایات کی خلاف ورزی ہے جو ایسا ہے جیسے کسی نے قطر کیلئے سزائے موت کا حکم سنا دیا ہو ۔”قطر نے ہمیشہ ترک حکومت کی طرح دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فیصلہ کن موقف اپنایا ہے لہذٰا قطر کو ایسی مہم جوئی سے نشانہ بنانے سے کسی مقصد کی خدمت نہیں ہو گی ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...