”بینچ پر بیٹھے اس کھلاڑی کو مت بھولنا۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے وقار یونس بھی میدان میں آ گئے، ایسے کھلاڑی کی طرف توجہ دلا دی جسے پورا پاکستان کھیلتے دیکھنا چاہتا ہے، یہ کون ہے؟ جان کر آپ بھی حمایت کریں گے

”بینچ پر بیٹھے اس کھلاڑی کو مت بھولنا۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے وقار ...
”بینچ پر بیٹھے اس کھلاڑی کو مت بھولنا۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے وقار یونس بھی میدان میں آ گئے، ایسے کھلاڑی کی طرف توجہ دلا دی جسے پورا پاکستان کھیلتے دیکھنا چاہتا ہے، یہ کون ہے؟ جان کر آپ بھی حمایت کریں گے

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آج میزبان انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا اور اس سے پہلے ہی سابق کھلاڑی قومی ٹیم کو اپنے اپنے قیمتی مشوروں سے نواز رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چھ مہینوں سے قومی ٹیم کے باولرز کی مہارت اور تکنیک پر کام کر رہا ہوں :اظہر محمود

سابق کرکٹر اور ویڈ کوچ وقار یونس بھی میدان میں آ گئے ہیں اور ایک ایسی کھلاڑی کی طرف توجہ دلا دی ہے جسے سکواڈ میں تو شامل کیا گیا مگر اسے کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ وقار یونس کے مطابق حارث سہیل ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور انگلینڈ کے خلاف کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں صرف اتنا ہی لکھا کہ ”حارث سہیل کو مت بھولنا جو بینچ پر بیٹھا ہے۔“ اب سابق کوچ کا اشارہ انہیں انگلینڈ کے خلاف میچ میں شامل کرنے کی طرف ہی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اس سے متعلق کیا فیصلہ کرتی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حارث سہیل کو ابتدائی طور پر 15 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم عمر اکمل کو خراب فٹنس کے باعث سکواڈ سے باہر کیا گیا تو ان کی جگہ حارث سہیل کو لندن بھیج دیا گیا۔

مزید : کھیل


loading...