’اب تم فیصلہ کر لو کہ ۔۔۔‘سعودی عرب نے پاکستان کو الٹی میٹم دیدیا، سب سے خطرناک خبر آگئی

’اب تم فیصلہ کر لو کہ ۔۔۔‘سعودی عرب نے پاکستان کو الٹی میٹم دیدیا، سب سے ...
’اب تم فیصلہ کر لو کہ ۔۔۔‘سعودی عرب نے پاکستان کو الٹی میٹم دیدیا، سب سے خطرناک خبر آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )”کیا آپ ہمارے ساتھ ہیں یا قطری حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں “، وزیر اعظم نوازشریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے سوال پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ددمیان جاری سفارتی تنازع میں کسی کی حمایت اور جانبداری کا مظاہرہ نہیں کریگا۔

”ایکسپریس ٹریبیون“ کے مطابق 2روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ سعودی عرب کے ہنگامی دورے پرریاض گئے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مطالبہ کیا کہ قطر کے معاملے پر واضح پوزیشن اختیار کرے۔

مزید خبریں پڑھیں،سعودی عرب کے بعد پاکستان نے بھی قطر کو انتہائی زور دار جھٹکا دیدیا ، وہ خبر آگئی جسکی کسی کو ذرا بھی امید نہ تھی

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت اس بات کی خواہاں ہے کہ قطر کو تنہا کرنے کی کوششوں میں پاکستان سعودی حکومت کا ساتھ دے تاہم پاکستان خلیجی ممالک کی جانب سے دہشتگرد گروپوں کی حمایت کے الزام کے بعد قطر سے سفارتی تعلقات ختم ہونے کے اعلان کے بعد مختاط حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔

وزیر اعظم نوازشریف اور سعودی شاہ کی ملاقات کے درمیان ہونے والے گفتگو سے با خبر اعلیٰ حکومتی افسر نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے سعودی لیڈرشپ پر واضح کر دیا ہے کہ اسلام آباد مسلم امہ کے مابین اتحاد کے فروغ کی کوششوں کی حمایت کریگا اور کسی بھی تنازع میں جابنداری کا مظاہرہ نہیں کریگا جس سے مسلم دنیا میں تفریق پیدا ہو۔

باکسر عامر خان پر برطانیہ میں حملہ

اس کے باوجود پاکستان نے سعودی عرب کو رضا مند کرنے اور کشیدہ صورت حال کے خاتمے کیلئے قطر پر اپنا اسرو رسوخ استعمال کرنے کی پیشکش ضرور کی ہے اور اس مقصد کیلئے وزیر اعظم نوازشریف کویت ، قطر اور ترکی کے دورے کریں گے ۔

ایک اور افسر نے موقف اپنایا کہ پاکستان قطر اور دیگر خلیجی ریاستوں کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے بلواسطہ ثالث کا کردار ادا کرنے کی بجائے کویت کو آگے آکر کوشش کرنے پر رضامند کریگا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میڈیا پر بے بنیاد رپورٹس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان خلیجی ممالک کے درمیان تنازع کے حل کیلئے جانبداری کا مظاہرہ کر یگا ۔

مزید : قومی


loading...