”حسن علی اور جنید خان نے تو۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف انتہائی اہم میچ سے قبل محمد عامر نے ساتھی باﺅلرز کیلئے ایسا بیان دیدیا کہ پاکستانی خوش ہو گئے،انگلش بلے باز میچ سے پہلے ہی گھبرا گئے

”حسن علی اور جنید خان نے تو۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف انتہائی اہم میچ سے قبل محمد ...
”حسن علی اور جنید خان نے تو۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف انتہائی اہم میچ سے قبل محمد عامر نے ساتھی باﺅلرز کیلئے ایسا بیان دیدیا کہ پاکستانی خوش ہو گئے،انگلش بلے باز میچ سے پہلے ہی گھبرا گئے

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے پہلے محمد عامر نے اپنے ساتھی باﺅلرز کیلئے ایسا زبردست بیان دیدیا ہے کہ ان کے حوصلے آسمان کو چھونے لگے ہیں جبکہ انگلش بلے باز میچ سے پہلے ہی کچھ گھبرا سے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ اگر پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت گئی تو اس چیز سے چھٹکارہ مل جائے گا ،ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی پاکستان کی جیت کے لیے دعائیں کریں گے

ذرائع کے مطابق محمد عامر نے کہا کہ حسن علی میں حالیہ دنوں کے دوران بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے اور یہ پاکستان کے فاسٹ باﺅلنگ اٹیک کیلئے بہت ہی زبردست بات ہے۔

اس موقع پر انہوں نے انجری کے بعد کم بیک کرنے والے جنید خان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ جنید خان تو بہت ہی شاندار رہا ہے اور اس ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی دکھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان کا دن اچھا ہو تو وہ نمبر ون ٹیم کو بھی ہرا سکتی ہے: آئن مورگن

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وکٹ نے ساتھ دیا تو فاسٹ باﺅلرز انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...