ضرورت پڑی تو قطر کو امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں : سعودی وزیر خارجہ

ضرورت پڑی تو قطر کو امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں : سعودی وزیر خارجہ
ضرورت پڑی تو قطر کو امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں : سعودی وزیر خارجہ

  


ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دہشگرد تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کرکے سفارتی تعلقات منقطع کرنے والی سعودی حکومت نے قطر کو امداد کی پیشکش کر دی ۔ ”ضرورت پڑی تو قطر کو امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں “۔

”گلف نیوز “ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انکا ملک ضرورت پڑنے پر قطر کو خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔

مزید خبریں پڑھیں،باکسر عامر خان پر برطانیہ میں حملہ

انہوں نے خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کا دفاع کرتے ہوئے اسے بائیکاٹ کا نام دیا اور کہا کہ سعودی حکومت اپنا خود مختار ہونے کا حق استعمال کر رہی ہے ۔

لندن کے 24منزلہ گرینفل ٹاور میں خوفناک آتشزدگی ، امدادی کارروائیاں جاری

خیال رہے گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت دیگر ممالک نے قطر پر دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی حمایت بعد ازاں موریتانیہ نے بھی کر دی جبکہ امریکی حکومت کی جانب سے خلیجی ممالک کے اس موقف کو درست قرار دیا گیا تھا۔

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں


loading...