بھارت :دلہن کا گٹکے کے عادی شخص سے عین وقت پر شادی سے انکار

بھارت :دلہن کا گٹکے کے عادی شخص سے عین وقت پر شادی سے انکار
بھارت :دلہن کا گٹکے کے عادی شخص سے عین وقت پر شادی سے انکار

  


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن نے شادی سے عین اس وقت انکار دیا جب منڈپ میں قدم رکھتے ہی اس کی نظر اپنے ہونے والے شوہر پر پڑ گئی جو گٹکا چبا رہا تھا ، دونوں خاندان اور رشتہ دار رات بھر دلہن کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کے لئے سمجھاتے اور دبائو ڈالتے رہے،پولیس کو بھی شکایت کی گئی لیکن سب دلہن کے فیصلے کو تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔لڑکی کی اسی ضد پر قائم رہی کہ گٹکے کے عادی سے شادی نہیں کروں گی۔ 

بھارتی اخبارکے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع بلیہ کے گائوں مورار پتی میں پیش آیا۔ دلہن مقامی کالج میں بی اے کی طالبہ ہے۔پولیس کے مطابق دلہا چھاپارا دالان کا رہائشی ہے جو اپنی بارات لے کر کے لال گنج پہنچا لیکن شادی کے منڈپ میں قدم رکھتے ہی دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کو تمباکو چباتے دیکھ لیا جس پر اس نے شادی سے انکار کردیا۔دلہن کے اس فیصلے سے اس کے اپنے گھر والے اور رشتہ دار بھی دنگ رہ گئے دولہا اور دلہن کے رشتہ دار رات بھر دلہن کو سمجھاتے رہے لیکن لڑکی نے اپنے فیصلے کو تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔دلہا والے دوکاتی تھانے شکایت لے کر گئے ا سکے باوجود لڑکی پیچھے ہٹنے کو تیار نہ ہوئی۔

چینی دولہے نے شادی والی گاڑی سے اپنی دلہن کو کھینچ کر باہر نکال دیا، اس حرکت کی وجہ کیا بنی؟ حقیقت سامنے آئی تو پوری دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ کوئی اپنی شادی پر بھی ایسا کرسکتا ہے

پولیس سٹیشن افسر وجے سنگھ کا کہنا تھا کہ لڑکی بضد تھی کہ وہ گٹکے کے عادی شخص سے شادی نہیں کرے گی۔حالیہ دنوں میں بھارت میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے جب دلہنوں نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا۔ گزشتہ برس کانپور میں دلہن نے اس لئے شادی سے انکار دیا کہ دلہا والے ٹوائلٹ بنانے میں ناکام رہے۔ یوگی ایدیتیاناتھ کے یوپی کے وزیر اعلیٰ بننے کے فوری بعد انہوں نے تمام سرکاری دفاتر میں تمباکو،گٹکے اور پان پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...