بڑے بڑے بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے شاداب خان آج کا میچ کھیلیں گے یا نہیں۔۔۔؟ وہ خبر آ گئی جس کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظار تھا

بڑے بڑے بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے شاداب خان آج کا میچ کھیلیں گے یا ...
بڑے بڑے بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے شاداب خان آج کا میچ کھیلیں گے یا نہیں۔۔۔؟ وہ خبر آ گئی جس کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظار تھا

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل ہو رہے ہیں اور دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ لیکن کیا اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے شاداب خان اس میچ کیلئے ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ اگر پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت گئی تو اس چیز سے چھٹکارہ مل جائے گا ،ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی پاکستان کی جیت کے لیے دعائیں کریں گے

یہ وہ سوال ہے جو ہر پاکستانی کے ذہن میں ہے اور اب اس کا جواب بھی مل ہی گیا ہے کیونکہ کارڈیف کی پچ کی موجودہ صورتحال سپنرز کیلئے خوشخبری کا پیغام لائی ہے اوران کیلئے کافی مددگار ثابت ہو سکتی ہے جبکہ انگلینڈ بیٹنگ لائن کو سپنرز کے خلاف کھیلنے میں بھی شدید مشکلات پیش آتی ہے۔ لہٰذا انگلش بلے بازوں کو ”گھمانے“ کیلئے شاداب خان کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پاکستان کا دن اچھا ہو تو وہ نمبر ون ٹیم کو بھی ہرا سکتی ہے: آئن مورگن

دوسری جانب یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو ان کی جگہ باہر کسے بٹھایا جائے گا اور اس معاملے میں صرف ایک ہی نام ذہن میں آتا ہے اور وہ ہے فہیم اشرف، لیکن ان کا ٹیم سے نکلنا بھی امکان ہی ہے، اصل حقیقت تو میچ سے کچھ دیر قبل ہی معلوم ہو گی۔

مزید : کھیل


loading...