وزیر اعظم نوازشریف کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی ، پاناما جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے ہی کلین چٹ مل گئی

وزیر اعظم نوازشریف کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی ، پاناما جے آئی ٹی میں پیشی ...
وزیر اعظم نوازشریف کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی ، پاناما جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے ہی کلین چٹ مل گئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے حاضری سے قبل وزیر اعظم نوازشریف کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات اور واجبات کی تصدیق کے بعد انہیں کلین چٹ دیدی ۔

”ایکسپریس ٹریبیون“ کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کے سامنے حاضری سے قبل وزیر اعظم کیلئے حوصلہ افزاءخبر آگئی ، الیکشن کمیشن نے جمع شدہ اثاثہ جات کی تفصیلات اور واجبات کے دستاویز کی تصدیق کے بعد نوازشریف کو کلیئر قرار دیدیا ۔الیکشن کمیشن نے جون 2016ءکے بعد پہلی مرتبہ ارکان قومی اسمبلی کے اثاثہ جات اور واجبات کے سالانہ دستاویز کی تصدیق کا عمل شروع کیا ہے ۔

مزید خبریں پڑھیں،ضرورت پڑی تو قطر کو امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں ، یہ اعلان کس ملک نے کیا ؟جانکر آپ بھی ہکے بکے رہ جائیں گے

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ ونگ کوگزشتہ دو سالوں کے دوران جمع کرائے گئے دستاویز کی نسبت بہت سے ارکان قومی اسمبلی کے اثاثہ جات اور واجبات میں بے ضابطگیاں نظر آئیں جس کے بعد وزیر اعظم نوازشریف سمیت50فیصد ارکان کو بعض مخصوص نکات پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

”پہلے ہمیں یہ بتائیں کہ آپ۔۔۔“وزیراعظم نوازشریف سے سعودی بادشاہ نے ایسی بات پوچھ لی کہ قطر کیساتھ کشیدگی کم کرانے کی کوششوں میں مصروف پاکستانی وفد ایک دوسرے کا منہ دیکھتا رہ گیا

ذرائع کے مطابق ان میں سے 30فیصد ارکان اسمبلی کے کیسز تصدیق کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں اور اس حوالے سے دلچسپ پیش رفت یہ ہے کہ باقی 20فیصد نے ابتدائی جواب کے بعد الیکشن کمیشن کو وضاحت تک دینا گوارا نہیں کیا ۔ حیران کن طور پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا معاملہ بھی انہی ایم این ایز کی فہرست میں آتا ہے کہ جنہوں نے الیکشن کمیشن کو جواب تک جمع نہیں کرایا ۔

مزید : قومی


loading...