کارڈیف میں اس وقت موسم کیسا ہے ؟آئی سی سی نے گراﺅنڈ کی تازہ تصویر شیئر کردی ،برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ نے پاکستانی باولرز کو خوش کردیا ،قوم کی دعاﺅں نے شاہینوں کے لیے موسم بھی سازگار بنا دیا ،مگر کیسے ؟جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

کارڈیف میں اس وقت موسم کیسا ہے ؟آئی سی سی نے گراﺅنڈ کی تازہ تصویر شیئر کردی ...
کارڈیف میں اس وقت موسم کیسا ہے ؟آئی سی سی نے گراﺅنڈ کی تازہ تصویر شیئر کردی ،برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ نے پاکستانی باولرز کو خوش کردیا ،قوم کی دعاﺅں نے شاہینوں کے لیے موسم بھی سازگار بنا دیا ،مگر کیسے ؟جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے بڑے ایونٹ میں پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ،اس موقع پر کارڈیف کے موسم کے حوالے سے تاحال خبریں تسلی بخش ہیں ۔

تفصیل کے مطابق میچ سے چند گھنٹوں قبل آئی سی سی نے مائیکر و بلاگنگ ویب سایٹ ٹوئٹر پر کارڈیف کے گراونڈ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارڈیف میں چمکدار سورج نکلا ہوا ہے ۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آج کارڈیف میں درجہ حرارت 17سینٹی گریڈ ہے اور سورج نکلا ہوا ہے جبکہ کہیں کہیں بادل بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔موسمیاتی رپورٹ کے مطابق آج فضا میں نمی 78فیصد ہے اور ہوا 6کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ۔کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ میچ سے پہلے کارڈیف کا موسم پاکستانی باولرز کے حق میں ہیں ،فضا میں نمی اور ہوا حسن علی اور فہیم اشرف جیسے سیمرباولرز کے لیے ساز گار ہے جبکہ تیز سوئنگ کرنے والے محمد عامر کو بھی اس موسم میں گیند سوئنگ کرنے کا موقع ملے گا ۔

مزید خبریں :آج کے میچ میں بارش ہو گئی تو کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی؟ ایسی خبر آگئی کہ ہر پاکستانی نے دعا شروع کر دی کہ بارش۔۔۔

مزید : کھیل


loading...