پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی :سمن آباد میں زہریلا کیچپ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی :سمن آباد میں زہریلا کیچپ تیار کرنے والا یونٹ ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی :سمن آباد میں زہریلا کیچپ تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے سمن آباد میں زہریلا کیچپ تیار کرنے والے ”عجوہ“ فوڈ پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی جی آپریشنز کی نگرانی میں سمن آباد کے علاقے میں واقع فوڈ پروڈکشن یونٹ پر چھاپا مارا جہاں کپڑوں کو لگانے والی مائع سے زہریلا کیچپ تیار کیا جا رہا تھا ۔ کارروائی کے دوران 10ہزار کلو غیر معیاری کیچپ ، کیمیکل اور ناقص رنگ قبضے میں لیکر یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔اس دوران ایک ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رواں ہفتے لاہور میں یہ دوسری بڑی کارروائی ہے جس دوران رہائشی علاقے میں سب کی نظروں کے سامنے غیر میعاری کیچپ تیار ہورہا تھا ۔

مزید : لاہور


loading...