میچ سے صرف 1 گھنٹہ قبل محمد عامر ان فٹ ہو گئے، قومی ٹیم میں عدم شمولیت کا امکان

میچ سے صرف 1 گھنٹہ قبل محمد عامر ان فٹ ہو گئے، قومی ٹیم میں عدم شمولیت کا امکان
میچ سے صرف 1 گھنٹہ قبل محمد عامر ان فٹ ہو گئے، قومی ٹیم میں عدم شمولیت کا امکان

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے محمد عامر ان فٹ ہو گئے ہیں اور میچ میں ان کی شمولیت کا امکان مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”بینچ پر بیٹھے اس کھلاڑی کو مت بھولنا۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے وقار یونس بھی میدان میں آ گئے، ایسے کھلاڑی کی طرف توجہ دلا دی جسے پورا پاکستان کھیلتے دیکھنا چاہتا ہے، یہ کون ہے؟ جان کر آپ بھی حمایت کریں گے

تفصیلات کے مطابق محمد عامر آج صبح پریکٹس کیلئے گراﺅنڈ میں آئے اور باﺅلنگ کے دوران ان کی کمر میں شدید تکلیف ہوئی جس کے باعث پاکستانی ٹیم کے ڈاکٹر انہیں ڈریسنگ روم میں لے گئے اور انجکشن لگایا۔

ذرائع کے مطابق انجکشن کے بعد اگر ان کی تکلیف میں کمی واقع ہوئی تو انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا لیکن بصورت دیگر وہ ٹیم میں حصہ نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔ آج کے میچ میں بارش ہو گئی تو کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی؟ ایسی خبر آگئی کہ ہر پاکستانی نے دعا شروع کر دی کہ بارش۔۔۔

محمد عامر پاکستان کے اہم باﺅلر ہیں اور اہم میچ سے پہلے ان کی انجری نے پاکستانیوں کو پریشان کر دیا ہے اور ہر کوئی ان کے صحت یاب ہونے کی دعا کر رہا ہے۔

مزید : کھیل


loading...