انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بڑے مقابلے سے پہلے فہیم اشرف کو باہر بٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا

انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بڑے مقابلے سے پہلے فہیم اشرف کو باہر بٹھانے کا ...
انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بڑے مقابلے سے پہلے فہیم اشرف کو باہر بٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کچھ دیر بعد مد مقابل ہو نگے ،میچ سے چند گھنٹوں قبل فہیم اشرف کو ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف بڑے معرکے سے قبل فہیم اشرف کو باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔اس سے قبل کارڈیف سے پاکستانیوں کے لیے محمد عامر کے حوالے سے بھی بری خبر آئی ہے ،بتا یا جا رہا ہے کہ محمد عامر پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کے کمر میں درد نکل آئی ہے جس کے باعث میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ڈیبیو میچ میں فہیم اشرف نے 2وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

مزید خبریں :میچ سے صرف 1 گھنٹہ قبل محمد عامر ان فٹ ہو گئے، قومی ٹیم میں عدم شمولیت کا امکان

مزید : کھیل


loading...