انگلش ٹیم نے شاداب خان کا توڑ ڈھونڈ لیا، ایسا کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ جو سپنرز کی ایسے دھلائی کرتا ہے جیسے دھوبی کپڑوں کی، پاکستانی سپنر کیلئے بڑا چیلنج پیدا ہو گیا

انگلش ٹیم نے شاداب خان کا توڑ ڈھونڈ لیا، ایسا کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کا ...
انگلش ٹیم نے شاداب خان کا توڑ ڈھونڈ لیا، ایسا کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ جو سپنرز کی ایسے دھلائی کرتا ہے جیسے دھوبی کپڑوں کی، پاکستانی سپنر کیلئے بڑا چیلنج پیدا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل کا ٹاس ہو گیا ہے اور میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں 2 جبکہ انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس کا مقصد شاداب خان کے ''جادو'' سے بچنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آج کے میچ میں بارش ہو گئی تو کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی؟ ایسی خبر آگئی کہ ہر پاکستانی نے دعا شروع کر دی کہ بارش۔۔۔

پاکستان ایک تبدیلی مجبوری کی صورت میں کرنا پڑی جب میچ سے چند گھنٹے قبل اہم فاسٹ باﺅلر محمد عامر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے اور ان کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ دوسری تبدیلی وکٹ کو دیکھتے ہوئے کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ سپنر شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بڑے مقابلے سے پہلے فہیم اشرف کو باہر بٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا

دوسری جانب انگلش ٹیم نے شاداب خان کا توڑ کرنے اور ان کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کیلئے اپنے اہم بلے باز جیسن رائے کو ٹیم سے نکال کر ان کی جگہ جونی بیرسٹو کو شامل کر لیا ہے جو سپن باﺅلنگ کو کھیلنے پر خوب مہارت رکھتے ہیں۔ اور اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کے شاداب خان کا جادو چلتا ہے یا جونی بیرسٹو کا بلا گھومتا ہے۔

مزید :

کھیل -