محمد عامر کی جگہ رومان رئیس کو کھیلانا سمجھ سے باہر ہے : جاوید میانداد

محمد عامر کی جگہ رومان رئیس کو کھیلانا سمجھ سے باہر ہے : جاوید میانداد
محمد عامر کی جگہ رومان رئیس کو کھیلانا سمجھ سے باہر ہے : جاوید میانداد

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ محمد عامر کی جگہ رومان رئیس کو کھیلانا سمجھ سے باہر ہے ۔

سماءٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رومان رئیس آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں اور اگر محمدعامر ان فٹ ہو گئے تھے تو سلیکٹرز کو چاہئے تھا کہ انکی جگہ کسی ایسے بالر کو چانس دیتے جو پہلے کھیل چکا ہوتا ، جس کی اچھی کارکردگی بھی ہوتی ۔

جاوید میانداد نے کہا کہ آج کا میچ پریشر میچ ہے ، ایسے میں رومان رئیس جیسے نئے کھلاڑی کو چانس دینا سمجھ سے باہر ہے ، سلیکٹرز کو چاہئے تھا کہ میچ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے کسی ایسے پلیئر کو چانس دیتے جو پہلے کھیل چکا ہوتا اور اچھی پرفارمنس دی ہوتی کیونکہ پریشر میچ میں کسی نئے کھلاڑی کو کھلانا بہتر حکمت عملی نہیں ہو سکتی ۔

آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، بالر محمد عامر کے ان فٹ ہونے سے رومان رئیس جبکہ فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...