”اگر پاکستان اتنے سکور پر انگلینڈ کو آوٹ کردے تو میچ ہم جیت جائیں گے “سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے بڑا مشورہ دے دیا

”اگر پاکستان اتنے سکور پر انگلینڈ کو آوٹ کردے تو میچ ہم جیت جائیں گے “سوئنگ ...
”اگر پاکستان اتنے سکور پر انگلینڈ کو آوٹ کردے تو میچ ہم جیت جائیں گے “سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے بڑا مشورہ دے دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکر م نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پہلے اوورز میں دو وکٹیں لے لیتی ہے تو پھر پریشر انگلینڈ پر ہو گا ،اب کرکٹ اس طر ح کی ہو گئی ہے کہ کسی کو نہیں پتہ کیا ہو گا ،اگر پاکستان نے انگلینڈ کو 250سکورتک آوٹ کردیا تو پھر پاکستان کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہونگے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ناک آوٹ میچ ہونے کی وجہ سے پریشر دونوں ٹیموں پر ہو گا ،اگر پاکستان نے انگلینڈ کو 250رنز پر آوٹ کردیا تو پھر ہم اس ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کا موسم خشک ہے جس سے باولرز کو مدد ملے گی ۔شاداب خان کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو پہلے اوورز میں لائن لینتھ بنانے کے لیے وکٹ ٹو وکٹ گیند بازی کرنی پڑے گی ،ماضی میں بھی گوگلی باولنگ کرنے والے کھلاڑی پہلے اوورز میں ہی لائن لینتھ ٹھیک کر لیتے تھے کیونکہ ایسا نہ کرنے پر باولر پر پریشر آجاتا ہے ۔

مزید خبریں :پہلا سیمی فائنل: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، 34 رنز پر ایک کھلاڑی آﺅٹ، لائیو اپ ڈیٹس

مزید : کھیل


loading...