پاکستان نے میچ جیتنا ہے تو دل سے ہار کا خوف نکال کر کھیلیں :عمران خان

پاکستان نے میچ جیتنا ہے تو دل سے ہار کا خوف نکال کر کھیلیں :عمران خان
پاکستان نے میچ جیتنا ہے تو دل سے ہار کا خوف نکال کر کھیلیں :عمران خان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہار کا خوف دل سے نکال کر میدان میں پرفارم کریں ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے سرفراز احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے،یہ پاکستانی ٹیم کے لیے بڑا کھیل دکھانے کا وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سارے کھلاڑیوں کو جارحانہ کھیل پیش کرنا ہو گا اور دل ودماغ سے ہار کا خوف نکال کر کھیلنا ہو گا ۔

مزید خبریں :پہلا سیمی فائنل: سٹے بازوں نے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیدیا، 10 ہزار لگانے پر 14 ہزار روپے ملیں گے

مزید : کھیل


loading...